بھارت آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ

جمہوریت اور دستور شدید خطرے میں ہیں، اودھیش پرسادکی بھارتی میڈیاسے گفتگو

بدھ 6 مئی 2026 18:19

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے انتخابی نتائج بتاتے ہیں کہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اودھیش پرساد نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں جمہوری اداروں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہا کہ بنگال کے الیکشن نتائج دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ملک آمریت کی طرف جا رہا ہے اور جمہوریت اور دستور شدید خطرے میں ہیں۔