جنرل ہسپتال میں سسٹک فائبروسس کے علاج و آگاہی کیلئے خصوصی کلینک کا افتتاح
جمعرات 7 مئی 2026 17:34
(جاری ہے)
سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید الدین ، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پیڈیاٹرک انڈس ہسپتال کراچی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر شاہد حسین، پروفیسر حسن سلیمان ملک، ڈاکٹر عائشہ افتخار ڈاکٹر محمد عثمان غنی پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید الدین، ڈاکٹر محمد آصف نعیم، ڈاکٹر حوریہ رحمان، ڈاکٹر مزمل اعظم، ڈاکٹر محمد عمیر اور ڈاکٹر سندس طاہر تبسم لیاقت سمیت طبی ماہرین، ڈاکٹرز، طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کلینک کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کا مقصد صرف علاج فراہم کرنا نہیں بلکہ مریض بچوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانا اور والدین کو گھریلو نگہداشت کی تربیت دینا بھی ہے تاکہ وہ بچوں کی صحت کو مؤثر انداز میں سنبھال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور محکمہ صحت عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور جنرل ہسپتال میں قائم کیا گیا یہ خصوصی کلینک اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔طبی ماہرین نے مرض کی علامات اور ابتدائی تشخیص پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سسٹک فائبروسس بنیادی طور پر پھیپھڑوں اور نظامِ ہضم کو متاثر کرتا ہے۔ بیماری کی نمایاں علامات میں دائمی کھانسی، بار بار سینے کے انفیکشن، سانس لینے میں دشواری، وزن میں کمی اور بچوں کی ناقص نشوونما شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد عثمان غنی نے جینیاتی ٹیسٹنگ کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت جینیاتی تشخیص سے مرض کی شدت اور پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید الدین نے جین موڈیولیٹر ادویات اور علاج کے جدید عالمی امکانات پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر محمد آصف نعیم نے سسٹک فائبروسس سے متعلق عالمی تحقیق اور بہترین طبی طریقہ کار کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس مرض کا مکمل علاج فی الحال ممکن نہیں، تاہم سویٹ کلورائیڈ ٹیسٹ کے ذریعے بروقت تشخیص، جدید ادویات، فزیوتھراپی، مناسب غذائیت اور باقاعدہ ڈاکٹرز کی رہنمائی سے مریضوں کی زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ جنرل ہسپتال کو بین الاقوامی معیار کے مطابق طبی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو معیاری علاج میسر آ سکے۔اختتامی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نازش ثقلین نے تمام شرکاء، مقررین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر حوریہ رحمان، ڈاکٹر مزمل اعظم، ڈاکٹر محمد عمیر اور ڈاکٹر سندس طاہر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سسٹک فائبروسس کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ صوبہ بھر کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو بروقت تشخیص اور علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔مزید قومی خبریں
-
موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، طارق فضل چوہدری
-
عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، رانا ثناء اللہ
-
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک
-
گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹر شہباز علی ملک کی گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے ملاقات
-
وکالت نامہ موکل کی وفات کے ساتھ ختم، وکیل پر فوری اطلاع دینا لازم ہے ، سپریم کورٹ
-
این سی سی آئی اے کراچی کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار
-
ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ملا،فاروق ستار
-
مودی نے پہلگام میں ایک ناکام فالس فلیگ ڈرامہ رچایا‘ دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید پانے والے 2 ملزمان بری کردیا
-
معرکہ حق نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قومی وقار کو بلند کیا، شازیہ مری
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن وسرزمین کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری کی عظیم مثال قائم کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
ڈرائیور کی نوجوان بیوی، سرکاری نوکری د لوانے کا جھانسہ، بے آبرو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.