جیکب آباد میں خسرہ کی وبا سے صحافی کی معصوم بھتیجی انتقال کرگئی، کئی معصوم بچے مبتلا
ْ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی وبا کے خاتمے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جارہے،شہری
جمعرات 7 مئی 2026 18:07
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے ، خسرہ وبا کے باعث جیکب آباد کے صحافی برکت علی کھوکھر کی معصوم بھتیجی معصومہ زہرا کراچی کے ایک نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئی ، جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد بچے خسرہ میں مبتلا ہیں ، شہریوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی وبا کے خاتمے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے معصوم بچے فوت ہورہے ہیں ، صحافی برکت کھوکھر کے مطابق معصوم بھتیجی 15روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہی اور دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئی، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی وبا میں مبتلا بچوں کو علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے بچے فوت ہورہے ہیں، شہریوں نے حکومت سندھ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں، متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم تیز کی جائے اور اسپتالوں میں بچوں کے علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، طارق فضل چوہدری
-
عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، رانا ثناء اللہ
-
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک
-
گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹر شہباز علی ملک کی گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے ملاقات
-
وکالت نامہ موکل کی وفات کے ساتھ ختم، وکیل پر فوری اطلاع دینا لازم ہے ، سپریم کورٹ
-
این سی سی آئی اے کراچی کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار
-
ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ملا،فاروق ستار
-
مودی نے پہلگام میں ایک ناکام فالس فلیگ ڈرامہ رچایا‘ دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید پانے والے 2 ملزمان بری کردیا
-
معرکہ حق نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قومی وقار کو بلند کیا، شازیہ مری
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن وسرزمین کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری کی عظیم مثال قائم کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
ڈرائیور کی نوجوان بیوی، سرکاری نوکری د لوانے کا جھانسہ، بے آبرو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.