مقبوضہ کشمیر،سانحہ پیر دستگیر سرینگر ،نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تلخ یاد دہانی
جمعہ 8 مئی 2026 13:38
(جاری ہے)
یہ درگاہ حضرت علی ابن ابی طالبؓ کے لکھے ہوئے قرآن پاک کے ایک نسخے اورشیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے موئے پاک کی وجہ سے مشہور ہے۔اسے 1806میں تعمیر کیا گیا اور 1877میں خواجہ ثنا اللہ شال نے اس کی توسیع کی۔ اس تاریخی اور مقدس پس منظر کی وجہ سے درگاہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے مقدس زیارت کی حیثیت رکھتی ہے۔
عبدالقادر جیلانی رحم اللہ علیہ کے عرس پر کشمیر بھر سے ہزاروں لوگ درگاہ پرجا کر دعائیں مانگتے ہیں۔ تاریخی اہمیت اور لوگوں کی روحانی وابستگی کی وجہ سے درگاہ کو کشمیری مسلمانوں کے لیے مقدس زیارت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بھارتی فورسز کومقبوضہ جموں وکشمیر میں رائج پبلک سیفٹی ایکٹ ، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اورانسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کی مکمل چھوٹ حاصل ہے ۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور گروپوں نے بھارتی فورسز کو غیر معمولی اختیارات دینے پر جو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث بنتے ہیں، بھارتی حکومت کو بار بارتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کی ریاستی سرپرستی میںکشمیر سے لے کر بھارت تک اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں، اس طرح بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کی خلاف ورزی بھی مسلسل جاری ہیں جو علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بھارت ایک ظالم ریاست بن چکی ہے جہاں انسانی حقوق اورمساوات ایک خواب بن کر رہ گئے ہیں۔ مغربی طاقتیں جو اکثر انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں، اپنے مفادات کی وجہ سے بھارت کو انسانی حقوق کی اس سنگین صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے میں ناکام رہی ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.