جیکب آباد ،شدید گرمی کی لہر برقرار، پانی بحران اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

جمعہ 8 مئی 2026 18:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) جیکب آباد میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پانی بحران اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت بدستور بڑھتی جا رہی ہے جبکہ شہر میں گزشتہ دو ہفتوں سے پانی کی سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مختلف علاقوں میں خراب ٹرانسفارمرز نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، شہریوں کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے جس کے باعث لوگ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں، شدید گرمی میں پانی کی عدم دستیابی سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے ، ادھر بجلی کی طویل بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، کئی علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باوجود تاحال تبدیل یا مرمت نہیں کیے جاسکے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گھروں میں رہنا بھی مشکل ہو گیا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کی سپلائی بحال کی جائے، خراب ٹرانسفارمر تبدیل کیے جائیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :