جیکب آباد، جان بچانے والی ادویات غریب عوام کی پہنچ سے باہر، قیمتوں میں 100 سے 200 فیصد تک اضافہ
جمعہ 8 مئی 2026 18:09
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جیکب آباد میںبھی زندگی بچانے والی ادویات سمیت ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران 100 سے 200 فیصد تک اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، پہلے ہی سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مطلوبہ ادویات فراہم نہیں کی جاتیں جس کے باعث غریب مریض نجی میڈیکل اسٹورز سے مہنگی دوائیاں خریدنے پر مجبور تھے تاہم اب ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد متعدد مریض علاج سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں، شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر دل، شوگر، بلڈ پریشر، بخار، انفیکشن اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل جو دوائی 500 روپے میں ملتی تھی وہ اب 1000 سے 1500 روپے تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ بعض انجکشن اور اینٹی بائیوٹکس کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں، شہریوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی ادویات دستیاب نہیں ہوتیں، ڈاکٹر باہر سے ادویات لکھ کر دیتے ہیں اور غریب لوگ قرض لے کر علاج کرواتے ہیں، اب مہنگائی کے اس دور میں دوائیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، شہریوں نے کہا کہ انسان اپنی زندگی بچانے کے لیے دوائی استعمال کرتا ہے اگر دوائی ہی اتنی مہنگی ہو جائے کہ خرید نہ سکے تو غریب آدمی کیا کرے جبکہ روزانہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے گھریلو بجٹ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ، شہریوں، سماجی حلقوں اور مریضوں نے حکومت، محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور میڈیکل اسٹورز پر قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔
مزید قومی خبریں
-
2026 کی پہلی سہ ماہی: ایزی پیسہ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3.66 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی
-
سانحہ 9 مئی، پولیس رپورٹ میں 3 سال کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، شفیع جان
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور
-
وفاقی وزیرتجارت سے کارپوریٹ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا “معرکہ حق” کے موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
-
پاکستان کے عوام اپنی ریاست و افواج کے ساتھ ہیں، گورنرخیبرپختونخوا
-
چھٹیاں بند،پنجاب بھر کے لینڈ ریکارڈ دفاتر ہفتے میں 6 دن کھلیں گے
-
نواب ثناء اللہ زہری کی جکھرانی ہاوس آمد، میر اعجاز حسین جکھرانی سے انکے صاحبزادے کی انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی
-
شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات کر دی
-
احد چیمہ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.