کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں’’، پہلگام بازار سے ویڈیو بیان

جمعہ 8 مئی 2026 19:04

سرینگر / پہلگام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام سے ایک کشمیری نوجوان کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں اس نے پاکستانی مسلح افواج اور عسکری قیادت کیلئے محبت اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے بیانیے کو مسترد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں نوجوان نے خود کو پہلگام کے مرکزی بازار میں موجود ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ پہلگام کا مرکزی بازار ہے جہاں مودی کا غرور خاک میں مل گیا تھا۔

’’ اس نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی حکومت کے ‘‘گمراہ کن پروپیگنڈے’’ کو قبول نہیں کرتے۔کشمیری نوجوان نے اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘‘مودی بھارتی عوام کو گمراہ کرکے انتخابات جیت سکتے ہیں، مگر اب ذلت ان کا مقدر بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

’’ اس نے مزید کہا کہ ‘‘کشمیر کے عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس ویڈیو پیغام میں نوجوان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ‘‘حماقت’’ کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے جاری ہیں۔سیاسی و دفاعی امور کے بعض مبصرین کے مطابق اس قسم کے بیانات مقبوضہ کشمیر میں موجود جذبات اور بھارتی پالیسیوں کے خلاف پائے جانے والے ردعمل کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس ویڈیو یا اس میں کیے گئے دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔