سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا فوٹو جرنلسٹ اعجاز احمد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جمعہ 8 مئی 2026 19:12

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا فوٹو جرنلسٹ اعجاز احمد کے انتقال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) کراچی: شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے ممبر اور فوٹو جرنلسٹ اعجاز احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ اعجاز احمد کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور میڈیا انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔شرجیل انعام میمن نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں حکومت سندھ اور وہ خود اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم اعجاز احمد کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

متعلقہ عنوان :