اسلام آباد: پاکستان میں ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جولائی میں منعقد ہوگی

جمعہ 8 مئی 2026 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ رواں سال جولائی میں پاکستان میں منعقد ہوگی۔ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان کے مطابق یہ ایونٹ 7 سے 12 جولائی تک اسلام آباد میں ہوگا، جسے خطے کے کشیدہ حالات کے باعث پہلے ملتوی کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب ورلڈ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ فیڈریشن اور ایشین فیڈریشن نے اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کو معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریبات کے ساتھ منسوب کیا جا رہا ہے، جبکہ اس موقع پر پاک فوج کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ارشد خان نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے صدر ڈینس اوفرمین نے خط کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ چیمپئن شپ میں 25 سے 30 ممالک کے 400 سے زائد مرد و خواتین ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور مثبت عالمی تشخص کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔