ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ریلی

جمعہ 8 مئی 2026 23:59

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا آغاز ڈی سی آفس سے ہوا ریلی گوردوارہ جنم استھان پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او ارسلان زاہد نے کی۔ اس موقع پر سکھ برادری، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، وکلاء، تاجر برادری، ضلعی افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے دوران“پاک فوج زندہ باد”اور“پاکستان زندہ باد”کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔\378