Live Updates

ایران جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں ،جواب کا انتظارہے ، امریکی وزیرخارجہ

جمعہ 8 مئی 2026 20:01

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ابھی ایران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے جو ایک ایسی تجویز سے متعلق ہے جس کا مقصد جنگ ختم کرنا ہے۔انہوں نے روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم دیکھیں گے کہ جواب میں کیا ہوتا ہے۔ امید ہے کہ یہ ایسا جواب ہوگا جو ہمیں سنجیدہ مذاکراتی عمل کی طرف لے جائے گا۔

(جاری ہے)

’’روبیو کے مطابق امریکہ کو امید ہے کہ ایران کی جانب سے ایسا ردعمل آئے گا جس سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ممکن ہو سکے، تاہم ابھی تک تہران کی طرف سے کوئی حتمی اور باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور خطے میں صورتحال حساس بنی ہوئی ہے۔ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو، جبکہ ایران کی طرف سے واضح مؤقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات