امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی ایک بارپھر بھارت کوخاص تشویش والا ملک قراردینے کی سفارش
ہفتہ 9 مئی 2026 16:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول میں بھارتی حکومت قومی، ریاستی اور مقامی سطحوں پر امتیازی قانون سازی، مذہبی رہنماؤں کی من مانی نظربندی اور مذہبی اقلیتوںکے خلاف حملوں کو نہ روک کرمذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم کررہی ہے۔
ہارٹزلر نے کہاکہ آج 2026میں28 میں سے 13 بھارتی ریاستوں میں انسداد تبدیلی مذہب کے قوانین نافذ ہیں جن میں سخت سزائیں شامل ہیں۔یو ایس سی آئی آر ایف کے وائس چیئرمین آصف محمود نے اپنے تحریری مشاہدے میں کہا کہ بھارتی حکومت نے بین الاقوامی جبر کی کارروائیوں کے ذریعے بیرون ملک بھی مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی نمائندے کرس اسمتھ نے بھارت کے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (FCRA) اور سول سوسائٹی پر اس کے اثرات کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت طویل عرصے سے مذہبی اقلیتوں خاص طور پر عیسائیوں، مسلمانوں اور سکھوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم کررہی ہے۔ سابق سفیر برائے عالمی فوجداری انصاف اسٹیفن ریپ نے کہاکہ پچھلی ایک دہائی سے اقلیتوں کے خلاف مظالم معمول بنتے جا رہے ہیں جہاں ہرروز تشدد اور تشدد کی اپیل معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سنگین صورتحال میںایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ مجرموں کا احتساب کیا گیا ہو اور انصاف فراہم کیا گیا ہو ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کی اسکالر انگانا چٹرجی نے کہاکہ ایک آمرانہ حکومت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔سینٹر فار اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رقیب نائیک نے کہا کہ ریاست کی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور بے دخلی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے آسام اور دیگر ریاستوں میں بنگالی مسلمانوں کے دستاویزی کیسوں کا حوالہ دیا جنہیں زبردستی بنگلہ دیش کی سرحد پر لے جایا گیا اور انہیں اس ملک میں پھینک دیا گیا جہاں وہ کبھی نہیں رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں روہنگیا پناہ گزینوںکے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا گیا ہے۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی لاء سینٹر کے پروفیسر ارجن سیٹھی نے کہا کہ بھارتی حکام شمالی امریکہ میں کارکنوں کو قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2023 میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا حوالہ دیا۔انہوں نے امریکن سکھ کارکن گروپتونت سنگھ پنن کے خلاف مبینہ سازش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نیویارک میں ایک امریکی سکھ شہری گروپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کی سازش کر رہی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.