لندن، پیرس، ویانا میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریبات، مسلح افواج کو بھرپور خراجِ تحسین
ہفتہ 9 مئی 2026 22:27
(جاری ہے)
ڈیفنس اور نیول ایڈوائزر کموڈور جواد خواجہ اور آرمی و ایئر ایڈوائزر کرنل محسن وقار نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کی دفاعی افواج نے اتحاد اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔پریس منسٹر علی نواز ملک نے بتایا کہ ہائی کمیشن نے برطانوی میڈیا کو درست معلومات فراہم کرنے اور جھوٹے بیانیے کے مقابلے میں مثر کردار ادا کیا۔
پیرس میں بھی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پرجوش اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام مسلم لیگ کے رہنما سردار ظہور اقبال نے کیا۔تقریب میں پاکستان سے آئے صحافیوں، پاکستانی سفارت خانے کے نمائندوں، ملٹری اتاشی، پریس کونسلر، سول قیادت اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔شرکا نے پاکستان کی مسلح افواج، سیاسی قیادت اور عوام کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی نے ملک کی خودمختاری کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب سے خطاب میں شرکا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معرکہ حق کا جذبہ آئندہ بھی پاکستان کو مزید مضبوط، مستحکم اور متحد رکھے گادونوں تقریبات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اتحاد، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی حمایت نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ویانا میں بھی سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے معرکہ حق 2025 کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آسٹریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اہلِ خانہ سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تقریب کے دوران معرکہ حق میں پاکستان کی مبینہ کامیابیوں پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، بعد ازاں شرکا کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی تھا۔سفارتی حلقوں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اس تقریب کو بیرونِ ملک پاکستانیوں کے درمیان روابط کے فروغ، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے اظہار کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.