معرکہ حق ''بنیان مرصوص'' میں پاکستان کی شاندار فتح کو ایک سال مکمل
ہفتہ 9 مئی 2026 22:12
(جاری ہے)
شرکاء نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
بنیان مرصوص ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے مسلح افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عظیم الشان ریلی کشمیری عوام کے قومی جذبے اور پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے اور کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں مل چکا ہے جبکہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کے مثبت اور پرامن کردار کو تسلیم کر رہی ہے جبکہ بھارت کے تمام مذموم عزائم ناکام ہو چکے ہیں۔چوہدری لطیف اکبر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری قوم آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کشمیری عوام کی امیدوں کا محور ہے اور افواجِ پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سبز ہلالی پرچم کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے اور بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے اپنی محبت پر فخر کرتے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزادی کی فضا میں سانس لے گا، اور کشمیری عوام ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ? حق میں افواجِ پاکستان کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اس عظیم کامیابی پر شکر ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلی کے ذریعے دنیا، خصوصاً بھارت کو واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کی خوشی دراصل پاکستان کی خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں اور کشمیریوں کو پاکستان سے جدا کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت، عوامِ پاکستان اور بالخصوص کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس عظیم کارنامے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.