روس ہمیشہ فتح اور حق کے ساتھ ہے، یوکرین میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر پوتن
ہفتہ 9 مئی 2026 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 22 جون 1941 روسی تاریخ کے سب سے المناک دنوں میں سے ایک تھا، جب نازی جرمنی نے سوویت یونین پر حملہ کیا اور ملک پر قبضے، ثقافت کی تباہی اور سوویت عوام کی نسل کشی کے منصوبے بنائے، نازی قیادت نے پورے یورپ سے طاقت جمع کی، تاہم وہ روسی کردار اور سوویت عوام کی قوتِ ارادی کا درست اندازہ نہ لگا سکے۔
روسی صدر نے جنگِ عظیم دوم میں جان قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ روس ان تمام فوجیوں، شہریوں، محصور لینن گراڈ کے متاثرین اور وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے والدین، دادا پردادا، بھائیوں، بہنوں، دوستوں اور ان تمام لوگوں کی یاد میں سر جھکاتے ہیں جنہوں نے روس کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔صدر پوتن نے اپنے خطاب میں یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج کے روسی فوجی بھی اپنے آبا اجداد کی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں، روسی فوجی ایک ایسی جارحانہ قوت کے خلاف برسرِ پیکار ہیں جسے پورا نیٹو اتحاد اسلحہ اور حمایت فراہم کر رہا ہے، تاہم اس کے باوجود روسی فوجی آگے بڑھ رہے ہیں۔پوتن نے روسی انجینئرز، سائنسدانوں، کارکنوں اور دفاعی صنعت سے وابستہ ماہرین کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید جنگی تجربات کی بنیاد پر جدید اور منفرد ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارا مقصد حق پر مبنی ہے، ہم متحد ہیں، اور فتح ہمیشہ ہماری تھی، ہماری ہے اور ہماری ہی رہے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.