گوادر کو 280 ارب روپے کے میگا منصوبوں سے اسمارٹ عالمی پورٹ سٹی بنانے کی تیاری
گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد شروع اگلے 10 برسوں میں انفراسٹرکچر، ٹورازم، واٹر، روڈز، انڈسٹریل زونز اور ماحول دوست منصوبوں کا جال بچھے گا
ہفتہ 9 مئی 2026 20:55
(جاری ہے)
اجلاس میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد علی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ میر دودا خان مری، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میر جان بلوچ، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ شیخ آصف غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبدالرزاق سمیت سینئر انجینئرز اور افسران بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبدالرزاق نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں جی ڈی اے ایک جامع 10 سالہ ترقیاتی پروگرام ‘‘امبریلا پی سی ون’’ کے تحت مرتب کر رہی ہے، جسے منظوری اور فنڈز کے حصول کے لیے پہلے صوبائی حکومت اور بعد ازاں وفاقی حکومت کو پیش کیا جائے گا جو آئندہ مالی سال 27-2026 میں شامل ہونے کا امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام جی ڈی اے کے پہلے سے جاری بزنس پلان سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ایک مربوط مجموعہ ہوگا اور اس کا بنیادی مقصد گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ماسٹر پلان اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس کے تحت گوادر میں جدید شہری انفراسٹرکچر، صنعتی ترقی، سماجی و معاشی بہتری، ماحولیاتی تحفظ، سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور جدید میونسپل سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔آئندہ دس سالہ مجوزہ ترقیاتی پروگرام میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، اسپیشل اکنامک زونز، جی ڈی اے ہاؤسنگ اسکیم، ایکولوجیکل کوریڈورز اور ماسٹر پلان کی مائیکرو پلاننگ پر عملدرآمد کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل سینٹرز، پبلک اسپیسز، میوزیم، ہیریٹیج سینٹر، کوسٹل ٹورازم ریزورٹس، فارنرز ٹورازم ریزورٹس، گراب بیچ پارک اور جی ڈی اے کلب جیسے اہم منصوبے بھی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔اجلاس میں سنیٹر محمد اسحاق کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن، شہر میں انڈر گراؤنڈ بجلی کی کیبلنگ، جی ڈی اے شاہراہوں پر سولرائزیشن کے تحت جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، گرین بیلٹس کے قیام اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت شمبے اسماعیل وارڈ، سربندر اور پشکان میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع، سیوریج و ڈرینیج نظام کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس، یادگاری مونومنٹس اور جدید میونسپل سروسز کی فراہمی کے منصوبے بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ ماسٹر پلان ایریاز میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے تقریباً 200 کلومیٹر نئی پائپ لائن بچھانے اور واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبوں کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ دس سالہ پروگرام کے تحت شہر کی اندرونی و بیرونی شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، جی ڈی اے کی نامکمل سڑکوں کی تکمیل اور ماسٹر پلان کے مطابق نئی شاہراہوں کی تعمیر بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ماحولیاتی تحفظ، سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے گی۔اجلاس میں معین الرحمٰن خان نے کہا کہ گوادر پاکستان کا مستقبل کا معاشی، تجارتی اور بحری مرکز بننے جا رہا ہے، اس لیے ترقیاتی منصوبوں کو جدید تقاضوں، ماحول دوست پالیسیوں اور عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ مقامی آبادی کو بنیادی اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی کو گرفتاری کے بعد چھڑوانے کیلئے بھاری رشوت دیے جانے کا انکشاف
-
کوکین ڈیلرانمول عرف پنکی گرفتاری کے وقت مبینہ طور پر نئی منشیات متعارف کرانے کا فارمولا مکمل کرچکی تھی
-
میرے بیٹے کے باہر جانے کی وجہ موجودہ حکومت اور ادارے ہیں
-
ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن
-
افریقہ کے وسائل پر افریقی عوام کا پہلا حق، انتونیو گوتیرش
-
پاکستان: خیبر پختونخواہ صوبہ میں سکولوں پر حملے قابل تشویش، یونیسف
-
معاشی عدم مساوات کا بچپن سے اعلیٰ تعلیم تک زندگی کے ہر موڑ پر گہرا اثر
-
لاہور میں برآمد ہونے والی کوکین کو ٹیلکم پاوڈر میں تبدیل کر کے انمول پنکی کو مقدمے سے بچانے کا انکشاف
-
پاکستان نے مذاکرات میں شاندار کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت کے مالک ہیں
-
کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے منظم منشیات نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز انکشافات
-
کوکین کوئین سے شادی کرنے والے سابق پولیس افسر کی بھی گرفتاری کی اطلاعات
-
انمول پنکی کو 4 سال پہلے لاہور میں پولیس افسر نے گرفتار کیا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.