معرکہ حق نے جنوبی ایشیا کی عسکری، سفارتی و جغرافیائی سیاست میں نئی بحث کو جنم دیا ہے ،سینیٹر محمد عبدالقادر
ہفتہ 9 مئی 2026 20:55
(جاری ہے)
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ بھارت نے اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز، ریڈار سسٹمز اور میزائل ٹیکنالوجی کے ذریعے فضائی برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، جبکہ اسرائیلی دفاعی ماہرین اور انٹیلی جنس تعاون نے بھارتی فضائیہ کو جدید حربی حکمت عملی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان نے چینی ساختہ جی-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے مؤثر دفاعی کارروائیاں انجام دیں۔ چین کی جانب سے فراہم کردہ جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور سیٹلائٹ معاونت نے پاکستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے مطابق جنگ کے بعد چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا کھل کر اظہار عالمی سطح پر ایک اہم اور غیر معمولی پیشرفت ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بیجنگ جنوبی ایشیا میں اپنے اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے یہ حقیقت بھی اجاگر کی ہے کہ مستقبل کی جنگیں صرف روایتی فوجی قوت سے نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس، اتحادی تعاون، سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر، اور فضائی برتری کے امتزاج سے جیتی جائیں گی۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ جنوبی ایشیا اب ایک نئے جیو پولیٹیکل دور میں داخل ہو چکا ہے، جہاں پاکستان اور چین کا بڑھتا ہوا اسٹریٹجک تعاون خطے کی سیاست، سلامتی اور طاقت کے توازن پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی کو گرفتاری کے بعد چھڑوانے کیلئے بھاری رشوت دیے جانے کا انکشاف
-
کوکین ڈیلرانمول عرف پنکی گرفتاری کے وقت مبینہ طور پر نئی منشیات متعارف کرانے کا فارمولا مکمل کرچکی تھی
-
میرے بیٹے کے باہر جانے کی وجہ موجودہ حکومت اور ادارے ہیں
-
ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن
-
افریقہ کے وسائل پر افریقی عوام کا پہلا حق، انتونیو گوتیرش
-
پاکستان: خیبر پختونخواہ صوبہ میں سکولوں پر حملے قابل تشویش، یونیسف
-
معاشی عدم مساوات کا بچپن سے اعلیٰ تعلیم تک زندگی کے ہر موڑ پر گہرا اثر
-
لاہور میں برآمد ہونے والی کوکین کو ٹیلکم پاوڈر میں تبدیل کر کے انمول پنکی کو مقدمے سے بچانے کا انکشاف
-
پاکستان نے مذاکرات میں شاندار کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت کے مالک ہیں
-
کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے منظم منشیات نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز انکشافات
-
کوکین کوئین سے شادی کرنے والے سابق پولیس افسر کی بھی گرفتاری کی اطلاعات
-
انمول پنکی کو 4 سال پہلے لاہور میں پولیس افسر نے گرفتار کیا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.