معرکہ حق وآپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ،پنجاب بھر میں سوشل ویلفیئر اداروں میں تقریبات،ریلیاںو سیمینارز
ہفتہ 9 مئی 2026 23:49
(جاری ہے)
اسی طرح شیلٹر ہوم خانیوال میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ملی نغموں، تقاریر اور رہائشیوں و عملے کی بھرپور شرکت نے قومی جذبے کو اجاگر کیا۔
صنعت زار خانیوال میںمعرکہ حق کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں افسران، عملے اور تربیت حاصل کرنے والی طالبات نے شرکت کی۔ مقررین نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور سچائی کی فتح کے پیغام کو اجاگر کیا۔ پروگرام کے اختتام پر واک بھی کی گئی جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال خانیوال کے دفاتر میں معرکہ حق سے متعلق بینرز اور سٹینڈیز بھی آویزاں کی گئیں۔بھکر میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی جانب سے معرکہ حق کے حوالے سے آگاہی مہم کے تحت مختلف مقامات اور دفاتر میں فلیکس آویزاں کیے گئے جبکہ صنعت زار بھکر میں آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ خوشاب میں بھی محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی مختلف عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔تحصیل چک جھمرہ، ضلع فیصل آباد میں بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی پر ایک پرامن ریلی نکالی گئی جس میں این جی اوز، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے پاک افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔میانوالی میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے افسران و اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بنیان المرصوص معرکہ حقریلی میں شرکت کی جبکہ دریا خان میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے عملے نے بھی تقریب اور ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ملتان میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور معرکہ حق میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نواں شہر چوک سے شروع ہو کر پریس کلب ملتان پر اختتام پذیر ہوئی۔تقریبات کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 10 مئی کی شام سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
-
حکومت ڈیجیٹلائزیشن،ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے‘ مشیر خزانہ
-
پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا‘احسن اقبال
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ
-
لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصداضافہ کر دیا
-
آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا‘ مریم نواز
-
ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.