Live Updates

اسرائیل کا ایران پر حملوں کیلئے عراق میں خفیہ فوجی اڈہ قائم کرنیکاانکشاف

اڈہ اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور پر بھی استعمال ہو رہا تھا،امریکی حکام

اتوار 10 مئی 2026 12:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے عراق کے صحرائی علاقے میں ایک خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس خفیہ اڈے پر اسرائیلی اسپیشل فورسز تعینات تھیں جبکہ یہ اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور پر بھی استعمال ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

اڈے پر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں تاکہ کسی اسرائیلی پائلٹ کے طیارہ گرنے کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے آغاز میں عراقی فوج اس اڈے کے قریب پہنچ گئی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر فضائی حملے کرکے عراقی اہلکاروں کو دور رکھا تاکہ اڈے کا راز فاش نہ ہو۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات