مغربی بنگال،ممتا بنر جی کے گھرکے سامنے بی جے پی کارکنوں کے جئے شری رام کے نعرے

اتوار 10 مئی 2026 17:50

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بی جے پی کارکنوں نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنر کے گھر کے سامنے''جئے شری رام'' کے نعرے لگائے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی کے گھر کے سامنے صرف چند پولیس والے اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کچھ اہلکار تھے۔سابق وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر سیکورٹی کم کر دی گئی ہے اورلوگ اب ہریش چندر چٹر جی سٹریٹ جہاں ممتا کا گھر ہے، آسانی سے آجاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے کارکنوں اور حامیوں نے بریگیڈپریڈ گرائونڈ نئے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جاتے وقت یہ نعرے لگائے ۔ اس دوران ممتا بنر جی کی سربراہی میں قائم ترنمول کانگریس کے بعد کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جئے بنگلہ کے نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ بی جے پی کے سویندوا دھیکاری نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔یہ ریاست میں حالیہ متنازعہ انتخابات کے بعد بی جے پی کا پہلا وزیراعلیٰ ہے ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔