مغربی بنگال: ممتا بنر جی کابی جے پی کے خلاف اعلان جنگ

اتوار 10 مئی 2026 20:50

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگرنس(ٹی ایم سی) کی قومی صدر ممتا بنر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف سیاسی و اخلاقی جنگ کا اعلان کرتے ہوئے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے متحدہوں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی بنگال میں اب دہشت گردی کاراج شروع ہو چکا ہے جس کے خلاف انکی سیاسی اور اخلاقی لڑائی شروع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ممتا نے کہا کہ میں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور دیگر سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ بی جے پی کیخلاف اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آمریت کا آغاز ہو گیا ہے ، میری پارٹی کو خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے کارکنوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہاہے ، دلت برادری کی ایک 92سالہ خاتون کو اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور پناہ لینی پڑی ہے ، ہرطرف غنڈہ گردی ہے اور مخالفین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں خود ایک وکیل ہوں لہذا کھل کر بی جے پی کیخلاف لڑوں گی ۔