پاکستان سے تیار کردہ نفرت انگیز اے آئی ویڈیوز برطانیہ میں پھیلاکر پیسہ کمائے جانیکا انکشاف

برطانوی وزیراعظم ،میئرلندن صادق خان کو نشانہ بنایا گیا، جعلی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا،رپورٹ

پیر 11 مئی 2026 13:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) دی بیورو آف انویسٹی گیٹیو جرنلزم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سے اے آئی سے تیار کردہ نفرت انگیز ویڈیوز برطانیہ میں پھیلا کر میٹا کے اشتہاری ماڈل کے ذریعے پیسہ کمایا گیا۔ان ویڈیوز میں برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اور میئر لندن صادق خان کو نشانہ بنایا گیا، ایک جعلی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود ایک شخص ان ویڈیوز کی پوسٹنگ میں ملوث پایا گیا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا سے ماہانہ آمدن حاصل کر رہا تھا، کمزور انگریزی کے باعث مواد کو سمجھ نہیں سکا اور بعد میں کچھ پوسٹس حذف کردیں، نشاندہی کے بعد سوشل میڈیا کے اکانٹس بند کر دیے گئے۔لندن کے میئر کے ترجمان نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ۔