Live Updates

ٹرمپ کا دور چین،ایران جنگ، تیل اور تائیوان پر اہم گفتگو متوقع

چینی صدر سے ملاقات جمعرات کو ہو گی جبکہ دورہ جمعے کو ختم ہو گا،وائٹ ہائو س

پیر 11 مئی 2026 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے بدھ کی شام چین پہنچیں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ایران جنگ، تجارت اور عالمی سیکیورٹی سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔وائٹ ہائوس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان باضابطہ ملاقات جمعرات کو ہو گی جبکہ دورہ جمعے کو ختم ہو گا۔ امریکا نے بھی رواں سال کے آخر میں چینی صدر شی جن پنگ کو جوابی دورے کی دعوت دی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ چین پر ایران سے تیل خریدنے اور تہران کو استعمال کی اشیا فراہم کرنے کے معاملے پر دبا ڈال سکتے ہیں۔امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا دعوی ہے کہ چین ایران کی معیشت کو سہارا دے رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے ردِعمل میں آبنائے ہرمز بند کر دی تھی جس سے عالمی توانائی ترسیل متاثر ہوئی اور ایشیائی معیشتوں پر دبا ئوبڑھا۔

(جاری ہے)

چین نے ایران جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی ہے اور گزشتہ ہفتے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی میزبانی بھی کی تھی، بیجنگ نے ایران کے تیل پر امریکی پابندیوں کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں روس کے لیے چین کی حمایت، نایاب معدنیات، تجارت اور تائیوان کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات