Live Updates

چین نے ایران سے تجارت پر امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے،ترجمان

پیر 11 مئی 2026 16:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) چین نے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات قرار دے دیا۔امریکا نے حال ہی میں چین میں قائم تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں اور دعوی کیا تھا کہ یہ کمپنیاں ایرانی فوجی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گا جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہمیشہ اپنی کمپنیوں کو قانون اور ضوابط کے مطابق کاروبار کرنے کی ہدایت دیتا ہے اور بیجنگ چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

چینی ترجمان نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور خطے میں دوبارہ لڑائی بھڑکنے سے روکنا ہے، نہ کہ جنگ کو بنیاد بنا کر دیگر ممالک کے خلاف الزامات اور پروپیگنڈا کرنا۔انہوں نے کہا کہ چین یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور عالمی مسائل کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات