پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پلان تیار، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ جانئے

ممکنہ کھلاڑیوں کے کیمپ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 مئی 2026 10:46

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پلان تیار، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ٹیم کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2026ء ) ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریوں کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، سیریز کی تیاریوں کے لیے ملک میں موجود کھلاڑیوں کا کیمپ لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز، کپتان اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، کیمپ کے دوران وائٹ بال کرکٹرز تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے جب کہ ممکنہ کھلاڑیوں کے کیمپ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں صائم ایوب، ابرار احمد، حیدر علی، شاداب خان اور سعد بیگ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ احمد دانیال، فیصل اکرم، حنین شاہ، عامر جمال، خواجہ نافع اور عرفات منہاس کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان مرزا، سفیان مقیم، عثمان خان، فخر زمان، علی رضا اور حارث رؤف کے نام بھی ممکنہ فہرست میں شامل ہیں جبکہ عبدالصمد، معاذ صداقت، مہران ممتاز اور عاکف جاوید کے نام بھی کیمپ کے لیے زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی شمولیت سے متعلق فیصلہ ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔