پاک آسٹریلیا سیریز: وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے این سی اے لاہور میں شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 مئی 2026 11:04

پاک آسٹریلیا سیریز: وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے این سی اے لاہور میں شروع ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2026ء ) وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں شروع ہوگا۔ وائٹ بال کیمپ میں 28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے جبکہ کیمپ 21 مئی تک لاہور میں جاری رہے گا۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی تیاری کے لیے این سی اے وائٹ بال کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، این سی اے کوچنگ سٹاف، پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈر 19 فاسٹ بولرز عبدالسبحان اور علی رضا بھی این سی اے وائٹ بال کیمپ میں شامل ہیں علاوہ ازیں عامر جمال، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، عرفات منہاس اور فیصل اکرم فخر زمان، حیدر علی، حمزہ نذر، حارث رؤف، حنین شاہ، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد فائق کیمپ کا حصہ ہونگے۔ وائٹ بال کیمپ میں محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی شریک ہونگے۔ واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔