’رضوان آؤٹ ہوگیا تو پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا‘، لٹن داس کی پاکستانی وکٹ کیپر پر جملے کسنے کی ویڈیو وائرل

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 مئی 2026 11:10

’رضوان آؤٹ ہوگیا تو پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا‘، لٹن داس کی پاکستانی ..
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2026ء ) بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بنگلا دیش کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا جب نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ 
اس جیت کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے شان مسعود الیون کے خلاف اپنی مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے۔

آخری بار یہ دونوں ٹیمیں 2024ء میں مدمقابل آئی تھیں جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔ 
محمد رضوان پر بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس شرمناک جملے کسے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
لٹن داس کو یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں رضوان کی ساکھ بہت خراب ہے، اگر وہ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے تو وہ ملک میں قدم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ محمد رضوان کی فارم میں گزشتہ چند سالوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے، دائیں ہاتھ کے بیٹر سے کپتانی چھن چکی ہے اور اب وہ تمام فارمیٹس میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر 2023ء سے تمام فارمیٹس میں ان کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو ان کی اوسط 62.47 سے گر کر صرف 26.40 رہ گئی ہے، انہیں ٹی 20 ٹیم سے باہر کیا جاچکا ہے اور وہ اب صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کھیل رہے ہیں۔ 
بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں رضوان نے 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسری اننگز میں جب ان کی اننگز کی ٹیم کو ضرورت تھی تو وہ 16 رنز بنا کر ناہید رانا کو وکٹ دے بیٹھے۔