عائشہ ظفر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانیوالی دوسری پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں

بدھ 13 مئی 2026 12:44

عائشہ ظفر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانیوالی دوسری پاکستانی خاتون ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی دوسری پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر سنچری بنا کر پاکستان کی جانب سے تیز ترین اور عالمی سطح پر مشترکہ طور پر تیسری تیز ترین سنچری کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف پاکستان ویمنز ٹیم نے 237 رنز بنا کر ٹی 20 کی تاریخ کا اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بورڈ پر سجا دیا، پاکستان نے زمبابوے کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنی سب سے بڑی جیت ریکارڈ کی۔

فاطمہ ثناء 46 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی فاسٹ باؤلر بن گئیں، عائشہ ظفر نے ایک اننگز میں 17 چوکے لگا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ باؤنڈریز لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔