بنگلادیش سے شکست کے بعد پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی

بدھ 13 مئی 2026 12:44

بنگلادیش سے شکست کے بعد پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) بنگلادیش سے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے 44.44 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلی گئی۔آسٹریلیا 87.50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ نیوزی لینڈ 77.78 فیصد کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 75 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔سری لنکا کی 66.67 فیصد کے ساتھ چوتھی اور بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔