ڈاکٹر مصدق ملک سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلی ، جنگلی حیات کے تحفظ ، علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
جمعرات 14 مئی 2026 17:46
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک میں تقریباً 13 ہزار گلیشیئر موجود ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور وقت گزرنے کے باعث دونوں ممالک تقریباً ایک ہزار گلیشیئر کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔
سفیر تاجکستان نے کہا کہ مارخور، برفانی چیتے، آئی بیکس اور مختلف ہجرت کرنے والے پرندوں سمیت کئی محفوظ جنگلی انواع دونوں ممالک میں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تاجکستان نے ان انواع کے تحفظ کے لئے خصوصی محفوظ وادیاں اور زونز قائم کئے ہیں۔ انہوں نے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے اور اس حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ توانائی، پانی اور موسمیاتی تبدیلی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے شعبے ہیں اور ان سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے موسمیاتی مزاحمت، آبی وسائل کے انتظام، جنگلی حیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تاجکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ایک ایسے علاقائی کوریڈور کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کی جو موسمیاتی تعاون، جنگلی حیات کے تحفظ اور دوطرفہ تجارت و علاقائی روابط کو فروغ دے سکے۔ ملاقات کے دوران سفیر یوسف شریف زادہ نے موسمیاتی اور آبی انتظام کے حوالے سے علاقائی موسمیاتی پیٹرنز سے فائدہ اٹھانے اور جدید ماحولیاتی طریقہ کار کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔سفیر تاجکستان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے عوام مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور سرحدوں کے باوجود دونوں اقوام ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
سیزفائر کے خاتمے سے قبل لبنان اور اسرائیل کے مابین امریکہ میں نئے مذاکرات
-
متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف فوجی حملوں میں برا ہ راست ملوث رہا ہے.عباس عراقچی کا الزام
-
ہندو قوم پسند جماعت آر ایس ایس پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حامی
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے نیٹ ورک کی تیزی سے سکیورٹی ادارے بھی دنگ
-
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیرانور سیف اللہ خان کی سزا کالعدم قراردے دی
-
خواجہ آصف کا وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس کے دوران طویل تقاریر پر اعتراض‘ ایوان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے،وزیردفاع
-
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ محترمہ اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
-
فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، ایازصادق
-
پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات محض سفارتی نوعیت کے نہیں، دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد
-
انمول پنکی سکینڈلز کی ابتدا ہے، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.