چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ حالیہ گفتگو کو غلط طور پر پیش کیا گیا، دفتر خارجہ
نائب وزیراعظم نے خطے اور خطے سے باہر ایران اور امریکہ تنازع کے حل کے لیے بھی رابطے کیے، ترجمان بھارت میں مذاکرات کی بات کرنے والی آوازیں ایک مثبت پیش رفت ہیں، پاکستان بھارتی حکومت کے مثبت ردعمل کا منتظر ہے،بریفنگ
جمعرات 14 مئی 2026 22:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ ایسی رپورٹیں کسی حد تک بات چیت کے سیاق و سباق کو غلط طریقے سے پیش کرتی ہیں، بات چیت کے دوران روایتی گرمجوشی اور ہم آہنگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے متعدد ہم منصبوں سے رابطے کیے، جبکہ نائب وزیراعظم نے خطے اور خطے سے باہر ایران اور امریکہ تنازع کے حل کے لیے بھی رابطے کیے۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا اور آسٹریا کے وزیر خارجہ سے علاقائی امن و سلامتی پر بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تعمیری اور بامقصد گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان امریکی سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہے جس میں ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی کا ذکر کیا گیا تھا۔ یہ رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سی بی ایس نیوز کو مکمل مسترد کرتا ہے، امریکی سینیٹر کا بیان بھی اسی تناظر میں تھا اس کی وضاحت کر چکے ہیں، ایرانی مسافر جہاز ہیِن ان کا ایسی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے بیان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ بیان سی بی ایس نیوز کی خبر کے فوری بعد جاری ہوا۔انہوں نے کہا کہ وقت کے فرق کی وجہ سے بیان کچھ تاخیر سے جاری ہوا، تاہم ہمارا مقف تمام حقیقی صورتحال کو واضح طور پر بیان کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنوں کے فتح خیل پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے ڈیمارش کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں مذاکرات کی بات کرنے والی آوازیں ایک مثبت پیش رفت ہیں، اور پاکستان ان پر بھارتی حکومت کے مثبت ردعمل کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹو یا بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں تاہم امریکہ اور چین کے درمیان رابطوں کو دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے تاریخیں فائنل ہونے پر اعلان کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشتواڑ اور لائن آف کنٹرول کے واقعات کے دو مختلف زاویے ہیں، جن میں انسانی حقوق اور امن و سیکیورٹی کے پہلو شامل ہیں۔ اس حوالے سے ایل او سی پر ہمارے جوان چوکس ہیں۔ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور برابری کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، بحری سلامتی اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
امریکا ایران کو مذاکرات کیلئے فیلڈمارشل پر بھروسہ تھا انہیں پتا تھا کہ یہ آدمی سیدھی اور سچی بات کرےگا
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
ہمارے لیے موت آسان ہوگئی، صومالیہ میں یرغمال پاکستانی کا نیا ویڈیو بیان
-
لاہور کے علاقے سندر میں افسوسناک واقعہ، کھلا مین ہول ایک اور معصوم زندگی نگل گیا
-
امن معاہدے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر ہزاروں روپے بڑھ گئی، 48 گھنٹے میں 60 ارب ریال کی فروخت
-
پاکستان: مشکلات کے باوجود گزشتہ سال بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں
-
امریکہ ایران مفاہمت: یو این کا امدادی راہداری کھولنے کا مطالبہ
-
وبائی امراض پر عالمی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا مطالبہ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملے میں شہری ہلاکتیں اور ثقافتی ورثہ کا نقصان
-
یو این چیف اظہار یکجہتی کے لیے گینگ وار سے متاثرہ ہیٹی کا دورہ کرینگے
-
غزہ: اسرائیلی ’پیلی لائین‘ کی توسیع، درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر
-
پنجاب کے مجموعی قرضوں میں اضافہ، حجم 1760ارب روپے تک پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.