ضلع نیلم کی اکیسویں سالگرہ قومی جوش و خروش، عقیدت اور بھرپور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منائی گئی
انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک،کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر ودیگر نے شرکت کی
جمعہ 15 مئی 2026 14:10
(جاری ہے)
محکمہ سیاحت و آثارِ قدیمہ نے سیاحتی مقامات سے متعلق پمفلٹس تقسیم کیے جبکہ محکمہ زراعت نے جدید زرعی بیجوں اور آگاہی مواد کی نمائش کی۔
محکمہ لائیو سٹاک، دراوہ میوزیم، محکمہ سول ڈیفنس اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی خصوصی سٹالز لگائے۔ ڈی ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کی جانب سے ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ تقریب کا مرکزِ نگاہ بنا رہا۔تقریب کے دوران ضلع نیلم کے قیام اور تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن میں سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات خان اور سابق وزیر حکومت مفتی منصور الرحمٰن شامل تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر ملک لیاقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس جوانوں کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر واقع وادی نیلم شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے عوام نے یوم نیلم انتہائی عزت، وقار اور قومی جذبے کے ساتھ منا کر زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے وادی نیلم کے عوام کی بہادری، قربانیوں اور حب الوطنی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہلِ نیلم ذہین، باوقار اور بہادر قوم ہیں۔ وادی نیلم جغرافیائی اعتبار سے ایک ہارڈ ایریا ہے، تاہم انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی امور میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے یوم نیلم کی شاندار تقریب کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین انداز ہے۔تقریب میں ڈی آئی جی شیریار، سیاسی و سماجی شخصیات، ضلعی آفیسران، وکلاء، صحافیوں، تاجروں، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران(ر) پرنسپل مفتی خالد،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم ملک نواز اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی محمد نواز ناصر اور سی ایس پی کے ضلعی کوآرڈینیٹر خواجہ لشکر حسین آزاد تقریب کے انعقاد میں خصوصی طور پر متحرک رہے۔تقریب کے اختتام پر آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مختلف محکموں اور اداروں کو بہترین تعاون اور شاندار انتظامات پر یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ مہمانوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.