امارات ڈرون حملے کے بعد جوہری سلامتی کے مستقبل پر تشویش
یو این
بدھ 20 مئی 2026
10:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2026ء) جوہری توانائی کے بین الاقوامی نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے براکہ جوہری بجلی گھر پر حملے نے جوہری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تاہم پلانٹ میں تابکاری کی سطح معمول کے مطابق رہی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی جو بحرین کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔
اس موقع پر ابو ظہبی میں واقع براکہ جوہری بجلی گھر کے احاطے میں حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے کیونکہ براکہ فعال بجلی گھر ہے اور اس میں ہزاروں کلو گرام جوہری مواد موجود ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ پلانٹ حملے کا براہ راست نشانہ بنتا تو ماحول میں بڑے پیمانے پر تابکاری پھیل سکتی تھی۔
انہوں نے تمام فریقین سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور متاثرہ جوہری تنصیبات اور ان کے مقامات کے حوالے سے 'آئی اے ای اے' کو بروقت اور باقاعدہ تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کو سراہا۔
کشیدگی میں خطرناک اضافہ: یو اے ای
اقوام متحدہ
میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مستقل سفیر محمد ابو شہاب نے کہا کہ ان کا ملک براکہ جوہری بجلی گھر کے قریب ہونے والے غیر قانونی اور بلاجواز دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ یہ حملہ پہلے ہی کشیدہ اور غیر مستحکم علاقائی ماحول میں خطرناک اضافہ ہے اور اس کا مقصد ان کے ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حملے اور دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں اور متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تباہ کن نتائج نہ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس حملے کی سنگینی کو کم سمجھا جائے۔ سلامتی کونسل کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسے حملے کرنے والوں کا احتساب ہو۔ جوہری تنصیبات کا تحفظ ایک مشترکہ بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔
ایران کا تخریبی طرز عمل: امریکہ
اقوام متحدہ
میں امریکہ کے مستقل سفیر مائیک والٹز نے کہا کہ ایران کی فوج امن کی راہ اپنانے کے بجائے شہری تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملوں میں مصروف ہے۔ امریکہ سلامتی کونسل اور دیگر تمام جگہوں پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا پابند بنایا جا سکے۔براکہ پلانٹ پر حملہ ایرانی حکومت کی خطرناک سرگرمیوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ شدید مایوسی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت ایران جان بوجھ کر ہمسایہ ملک کے پرامن جوہری پروگرام کو ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسی لیے امریکہ کا اصرار ہے کہ ایران کو کبھی جوہری بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ایرانی جوہری تنصیات بھی نشانہ بنیں: روس
اقوام متحدہ
میں روس کے مستقل سفیر ویزلے نیبینزیا نے کہا کہ کسی بھی ملک میں پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، کیونکہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور جوہری تحفظ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔روس متحدہ عرب امارات اور اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ آج جس واقعے پر بات ہو رہی ہے وہ مشرق وسطیٰ میں کسی پرامن جوہری تنصیب پر حملے کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل نے جولائی 2025 میں ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات اور تحقیقی مراکز پر براہ راست حملے کیے تھے۔
خطرے کی گھنٹی: چین
اقوام متحدہ
میں چین کے سفیر فو کانگ نے کہا کہ اگرچہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تابکاری کی سطح متاثر ہوئی لیکن اس خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام نے عالمی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔چین
تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں اور جوہری بجلی گھروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک مسلح تنازع جاری رہے گا خطے کی جوہری تنصیبات کو لاحق خطرات برقرار رہیں گے۔ انہوں نے تنازع کا خاتمہ کرنے کے لیے فوری جنگ بندی، مذاکرات اور اہم مسائل کے حل کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
عالمی سلامتی کے لیے خدشات: برطانیہ
برطانیہ
کے سفیر جیمز کاریوکی نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد 2817 (2026) بالکل واضح طور پر کہتی ہے کہ ایران کو تمام حملے روکنا ہوں گے اور خصوصاً آبنائے ہرمز میں امن کو یقینی بنانا ہو گا۔انہوں نے زور دیا کہا کہ اس نوعیت کے حملے عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خطرہ ہیں۔ ان سے کمزور معیشتوں پر مزید دباؤ آتا ہے اور شہریوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی: پاکستان
اقوام متحدہ
میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے براکہ پلانٹ پر ڈرون حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ شہری بنیادی ڈھانچے کا تحفظ ایک مسلمہ بین الاقوامی اصول ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہوں۔
جوہری تحفظ کا نقصان: بحرین
بحرین کے سفیر جمال فارس الرواعی نے کونسل سے خطاب میں کہا کہ پرامن جوہری تنصیبات کا تحفظ کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے جس کے لیے سلامتی کونسل کو واضح اور فیصلہ کن موقف اپنانا ہو گا۔
انہوں نے براکہ پلانٹ پر ڈرون حملے کو اقوام متحدہ کے منشور اور قرارداد 2817 (2026) کی کھلی خلاف ورزی اور جوہری تحفظ و سلامتی کے اصولوں کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔
سفیر کا کہنا تھا کہ بار بار ہونے والے حملوں کے اثرات صرف اقتصادی سرگرمیوں میں رکاوٹ تک محدود نہیں رہے بلکہ ان سے پوری دنیا میں مسلسل خوف اور غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پنکی کو میڈیا نے غیر ضروری کوریج دی، کیا اس ملک میں کوئی اور مسئلہ نہیں؟ اعظم نذیر تارڑ
-
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا وکالت نامہ دستخط کروانے کا حکم
-
پنکی کا اپنا سہولتکار پولیس کانسٹیبل ہی اس کی گرفتاری کا سبب بن گیا
-
وزیراعظم سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات، مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،محمد شہباز شریف
-
صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات اور بین الاقوامی اشتراک ناگزیر ہے،وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا جنیوا میں منعقدہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب
-
ٹی بی آج بھی دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے لیے سنگین چیلنج ہے، وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال
-
انمول عرف پنکی کیس ، جوڈیشل ریمانڈ کالعدم قرار
-
رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی، طلال چودھری
-
پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سپریم کورٹ کا اعجاز چوہدری کی 2 مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم
-
حکومت کا ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان
-
یو اے ای نے خاموشی سے پاکستان سے دوبارہ رابطے شروع کردیئے، صحافی کامران یوسف کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.