سانحہ حول کے متاثرین36 سال بعد بھی انصاف کے منتظر

21مئی 1990ء کو میرواعظ مولوی محمد فاروق کو شہید کیاگیا ان کے جنازے میں شریک 72کشمیریوں کو بھی شہید کیاگیاتھا

جمعہ 22 مئی 2026 14:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2026ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سانحہ حول کو 36 برس گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نی21 مئی 1990 کو میر واعظ مولوی محمد فاروق کوشہید کردیا تھا۔سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے میں ہزاروں افراد شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی طرف سے ان کے جنازے کے شرکا پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 72 کشمیری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق، جنازے کے مقام کی طرف جانے والی سڑکوں کو بھارتی فوج اور پیراملٹری اہلکاروں نے پہلے ہی بند کر دیا تھا۔حول قتل عام مقبوضہ کشمیرمیں جمہوریت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی واضح مثال ہے، جہاں بیرحم بھارتی فوج نے ایک رہنما کے جنازے کے شرکا کو بھی نہیں بخشا۔