شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 45 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ٹاپ 4 بیٹرز میں 5ویں بدترین اوسط کے مالک بیٹر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 مئی 2026 14:33

شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مئی 2026ء ) ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
36 سالہ شان مسعود دسمبر 2023ء میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بنے اور شان مسعود کی زیرقیادت پاکستان 16 ٹیسٹ کھیلا جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیتا اور 12 میں شکست ہوئی۔ 
شان مسعود نے بطور کپتان اب تک 16 میچز میں 34.06 کی اوسط سے 1056 رنز سکور کیے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شان مسعود اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 46 میچز کی 88 اننگز میں 30.49 کی اوسط سے 2653 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 
ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں کم از کم 45 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ٹاپ 4 بیٹرز میں شان مسعود 5ویں بدترین اوسط کے مالک بیٹر ہیں۔ 
اس فہرست میں پہلا نمبر زمبابوے کے گرانٹ فلاور کا ہے جنہوں نے 29.15 کی اوسط سے رنز بنائے، زمبابوے کے ہی ایلیسٹر کیمبل 29.37 کی اوسط سے رنز بنا کر اس لسٹ میں دوسرے ، سری لنکا کے روشن ماہانامہ 29.75 کی اوسط سے رنز بنا کر تیسرے ، بنگلہ دیش کے حبیب البشر 29.79 کی اوسط سے رنز سکور کرکے اس فہرست میں چوتھے، شان مسعود 5ویں جب کہ سابق قومی کپتان رمیز راجہ 31.02 کی اوسط سے رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔