پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کردی

ہفتہ 23 مئی 2026 18:04

پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق بیٹنگ کوچ کے امیدوار کے لیے لیول 2 کوچ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے امیدوار کا بیٹنگ کوچنگ میں 5 سالہ تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے اور خواہشمند امیدوار 7 جون تک کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے لیے ہوگی۔فی الحال پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ساتھ حنیف ملک بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کے بارے میں ذرائع نے کہا ہے کہ حنیف ملک کی بطور بیٹنگ کوچ آسٹریلیا کے خلاف آخری سیریز ہوگی۔ذرائع کے مطابق حنیف ملک نوٹس پیریڈ میں ہیں ، انہوں نے چند ہفتے قبل عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔