وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قومی سطح پر’’پرعزم پاکستان‘‘پروگرام کا اجرا کر دیا گیا
جمعرات 4 جون 2026 04:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کے بجٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے،نوجوانوں کی ترقی کے لئے وزیراعظم نے تمام بجٹ تجاویز منظور کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال فنی تعلیم کے لئے 19 ارب روپے کی خطیر رقم منظور کی گئی، ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا تکنیکی تعلیم کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، فنی تربیت کے ساتھ سافٹ سکلز اور اخلاقی تربیت بھی دی جا رہی ہے،بیرون ملک روزگار کے مواقع کے مطابق زبانوں کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا، جاپانی، عربی، انگریزی، کوریائی، جرمن اور فرانسیسی زبانوں کے کورسز شروع کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ٹیمیں 17 ممالک میں نوجوانوں کے مواقع تلاش کر رہی ہیں، ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کے لئے مرکزی پلیٹ فارم بن چکا ہے، ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح گزشتہ سال وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 8 لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، روزانہ اوسطا ً4 ہزار 800 نوجوان ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 2 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،پلیٹ فارم پر پاکستان اور بیرون ملک ہزاروں ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیسیف کے تعاون سے ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کی فلاح کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے،پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا آغاز کر دیا گیا،پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ سے ملک بھر کے مستحق طلبہ کو فائدہ پہنچے گا، نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پاکستان میں یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے کہا کہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں،حکومت ان نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ پیرنیلا ائرن سائیڈ نے کہا کہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں ،نوجوانوں کو عالمی سطح اور مارکیٹ کی ضروریات اور معیار کے مطابق ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد علی ملک نے نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے نوجوانوں کو باختیار بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے اقدامات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے لئے جید ڈیجیٹل یوتھ پر رجسٹریشن کرائیں۔وزیراعظم یوتھ پروگرام یونیسف اور جنریشن ان لمیٹڈ کے تعاون سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاسکو کے زریعے صوبے کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، گورنرخیبر پختونخوا
-
آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسلم لیگ کا کردار مثبت اور فیصلہ کن ہوگا،چوہدری شجاعت حسین
-
9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات ،علیمہ خان،عظمی خان ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
’’آئو میں تمہیں زمزم پلاتا ہوں ‘‘تیزاب گردی واقعہ میں 6 افراد جھلس گئے، ملزم گرفتار
-
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، شرح نمو چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بنا
-
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
-
سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.