سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اور قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کا مشترکہ اجلاس، ایم-6 اور بلوچستان کی اہم شاہراہوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ
پیر 8 جون 2026 20:59
(جاری ہے)
سیکریٹری منصوبہ بندی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پی ایس ڈی پی 2026-27 کے تحت ایم-6 منصوبے کے لیے 20 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کی مجموعی مالی ضرورت 70 ارب روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حتمی فنڈز کی منظوری مزید مشاورت کے بعد دی جائے گی۔کمیٹی اراکین نے منصوبے پر سست رفتار پیش رفت اور ناکافی فنڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ 306 کلومیٹر طویل ایم-6 سیکشن، 1,522 کلومیٹر پر مشتمل پشاور تا کراچی موٹروے راہداری کا واحد نامکمل حصہ ہے۔ انہوں نے موجودہ فنڈنگ طریقہ کار کو منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کا سبب قرار دیا۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کمیٹی کو بتایا کہ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور زمین کے حصول کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔متعدد اراکین نے متعلقہ وفاقی وزیر کی عدم موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے وزارتی نگرانی ناگزیر ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک، اوپیک فنڈ اور سعودی سرمایہ کاروں سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مالی معاونت کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔اجلاس میں بلوچستان کی سڑکوں کی ابتر صورتحال بالخصوص کوئٹہ-ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر-کراچی اور این-25 شاہراہوں کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے ان منصوبوں کو ان کی تذویراتی اور معاشی اہمیت کے پیش نظر ترجیح دینے پر زور دیا۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے ناکافی سالانہ فنڈز کے مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ فنڈز اور ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں بروقت یقینی بنائی جائیں۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے چترال کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی خراب حالت کی جانب توجہ دلاتے ہوئے فوری بحالی اور ترقیاتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں 286 کلومیٹر طویل گلگت-شندور روڈ منصوبے پر بھی غور کیا گیا جسے قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) کے متبادل راستے کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔ سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ وزارت اس منصوبے پر فعال طور پر کام کر رہی ہے تاکہ علاقائی روابط بہتر بنائے جا سکیں اور عوام کو متبادل سفری راہداری میسر آ سکے۔کمیٹی نے سفارش کی کہ نئے منصوبوں کے آغاز سے قبل جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے۔ مزید سفارش کی گئی کہ ایم-6 منصوبے کے لیے درکار مکمل 70 ارب روپے مختص کیے جائیں اور یہ سفارشات قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کو ارسال کی جائیں۔چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ ایم-6 منصوبے کے مختلف حصوں پر ستمبر اور نومبر 2026ء تک کام شروع کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کریں۔ کمیٹی نے این-8 شاہراہ منصوبے کو بھی فنڈنگ میں ترجیح دینے کی سفارش کی۔ مزید برآں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز صرف اس صورت میں کیا جائے جب ان کی تکمیل کے لیے درکار مالی وسائل دستیاب ہوں۔ کمیٹی نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ ایم-6 منصوبے کے مختلف حصوں پر بروقت کام شروع کیا جائے اور قومی اہمیت کے حامل انفراسٹرکچر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مناسب فنڈنگ یقینی بنائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
کشمیر کے عوام ہمارے اپنے ہیں، ان کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، معاملے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، ڈاکٹر طارق فضل
-
پاسکو کے زریعے صوبے کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، گورنرخیبر پختونخوا
-
آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسلم لیگ کا کردار مثبت اور فیصلہ کن ہوگا،چوہدری شجاعت حسین
-
9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات ،علیمہ خان،عظمی خان ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
’’آئو میں تمہیں زمزم پلاتا ہوں ‘‘تیزاب گردی واقعہ میں 6 افراد جھلس گئے، ملزم گرفتار
-
پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، شرح نمو چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کیلئے بیماری کا سبب بنا
-
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات،اٹک انتظامیہ شدید گرمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئی
-
ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.