اسرائیل دنیا کے سب سے جارح ممالک میں شامل، 2025 میں عالمی تنازعات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے‘پیس انسٹی ٹیوٹ
منگل 9 جون 2026 23:23
(جاری ہے)
ان کے مطابق اسی وجہ سے اسرائیل کو موجودہ دور کے سب سے جارح ممالک میں شمار کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں امریکا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
محققین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی، تجارتی رکاوٹوں اور بین الاقوامی تقسیم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مطالعے کے مطابق 2025 میں ریاستوں کے درمیان براہِ راست جنگی تنازعات کی تعداد بھی دوگنی ہو کر آٹھ تک پہنچ گئی۔ ان تنازعات میں روس اور یوکرین کی جنگ، اسرائیل کی شام میں فوجی کارروائیاں، بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی، افغانستان اور پاکستان کے درمیان جھڑپیں اور کمبوڈیا و تھائی لینڈ کے درمیان تنازع شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 سرد جنگ کے خاتمے کے بعد تیسرا سب سے خونریز سال ثابت ہوا۔ گزشتہ سال تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار افراد جنگی کارروائیوں اور سیاسی تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔تشویشناک بات یہ ہے کہ عام شہریوں کو براہِ راست نشانہ بنانے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بھی غیر معمولی طور پر بڑھ گئی۔ 2024 میں جہاں ایسی ہلاکتیں تقریباً 14 ہزار 200 تھیں، وہیں 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 76 ہزار 500 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپوں کے درمیان جاری جنگ ہے، جہاں دارفور کے شہر الفاشر میں محاصرے اور قتلِ عام کے واقعات میں اندازاً 60 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔محققین کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سے چھ برسوں کے دوران دنیا میں بیک وقت کئی بڑے تنازعات جاری رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر امن اور استحکام کا دورانیہ تقریباً ختم ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افریقہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ رہا جہاں 29 ریاستی تنازعات ریکارڈ کیے گئے۔ اس کے بعد ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، امریکا اور یورپ کا نمبر آتا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے برسوں میں عالمی امن کو مزید سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان کے ساحل کے قریب بھارتی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ
-
ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی تاخیر کے جواب دیں گے
-
ایرانیوں نے جوہیلی کاپٹرگرایا اس میں بڑا بم موجود تھا یہ خوش قسمت ہیں وہ پھٹا نہیں
-
مسجد نبویؐ میں یومیہ 235 ٹن آب زم زم کی تقسیم
-
سعودی عرب میں اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت، چٹانوں پر ابتدائی اسلامی دور کے شواہد
-
ٹرمپ کے جنگ بندی اعلانات ،اسرائیلی وزیراعظم کے اثر و رسوخ پر نئی بحث چھڑ گئی
-
کویت کا بذریعہ دفاعی نظام فضائی حملے ناکام بنانے کا دعوی
-
امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا
-
ٌنیتن یاہو ایران سے ہار گیا مگر ماننے کو تیار نہیں: معروف اسرائیلی صحافی کا حیران کن اعتراف
-
ایران کا بڑا جوابی وار! امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
-
کاکروچ جنتاپارٹی مودی کے اقتدار کے لئے خطرہ ،عالمی میڈیا پرتحریک کی گونج
-
دلت نوجوان کی تشدد سے موت، اہل خانہ کا آخری رسومات ادا کرنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.