25 لاکھ مہاجرین کشمیر کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،ان کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ عوام کے سامنے رکھا جائے، خواجہ محمد آصف
جمعرات 11 جون 2026 16:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے سیاست کرنے والے اور سیاست نہ کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یہاں صرف بانی کی رہائی کی بات کرنے کے علاوہ کوئی پارلیمانی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، یہ ادارہ سپریم ہے تاہم ایک شخص کے لئے اس کا استحقاق دوسال سے مجروح کیا جا رہا ہے، یہ ملک قائم ودائم رہے گا، افراد اور شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، ہر ایک نے یہاں سے جانا ہے، اگر ان کا لیڈر قید میں ہے تو اس کو جواز بنا کر اس ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ رویہ درست نہیں ،یہ لیڈرشپ کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے اکثر ممبران چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی چلے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو کاری ضربیں لگائی گئی ہیں،اگر ہماری کمزوریاں نہ ہوتیں تو باہر سے آ کر کوئی اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتاتھا، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے،یہ اپنے لیڈر کی رہائی کے لئےضرور ہر فورم پر لڑیں تاہم اس ایوان کو نقصان پہنچانے سے سب کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ادارہ کمزور ہورہا ہے تو ہم نے اس کو مستحکم کرنا ہے، احتجاج ضرور کریں لیکن ایوان کی کارروائی متاثر نہ کریں، قانون سازی اس ایوان کی بنیادی ذمہ داری ہے اس میں خلل نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین نےپاکستان کی سرزمین پر آنے کی قیمت ادا کی ، سیالکوٹ سرحد پار کرتےسوا دو لاکھ کشمیری شہید ہوئے، توی اور چناب ان کے خون سے سرخ ہوگئے، کالعدم ایکشن کمیٹی ان سے ووٹ کا حق چھیننے کی بات کر رہی ہے، آزادکشمیر کے لئے سارے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں،صرف کشمیریوں نے قربانی نہیں دی، 25 کروڑ پاکستانیوں کی اس سے وابستگی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں ایک تحصیل میں مہاجرین کشمیر کی ایک سیٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک جگہ وہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک کشمیری بچے کی تعزیت کرنے گئے تو اس کے والد کے چہرے پر کوئی افسردگی نہ دیکھ کر میں حیرت زدہ ہوا تو اس نے بتایا کہ ہم نے مہاجرت کے دوران اپنی 11 بچیوں کو عصمت دری کے خوف سے بچانے کے لئے اپنے ہاتھوں سے دریا میں پھینکا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین ان ایشوز کو عوام کے پاس لے کر جائیں اور ان کو فیصلہ کرنےدیں۔انہوں نے کہا کہ مہاجر نشستوں میں جہاں کم ووٹ ہیں وہاں مسئلہ ہے، ہمارے علاقے میں مہاجرین آج بھی جہاں رہتے ہیں ان کو کیمپ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے حق میں ہیں لیکن جب آپ قانون ہاتھ میں لیں گے،سرکاری اہلکاروں کو شہید کرکے ان کی لاشوں کی بے حرمتی کریں گے ، کیا یہ لوگ سرحدپار سے آئے ہیں، تو پھر اس کا حل کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے ان رویوں کی ایک تاریخ ہے، 50 کی دہائی میں بھی ایسے ہی احتجاج کئے گئے، ویلی اور جموں سے آنے والوں سے کشمیریت کی شناخت نہیں چھین سکتے، یہ معاملہ ووٹرز کے پاس لے جایا جائے وہ اس پر فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کشمیر کو مدنظر رکھ کر اس کی حیثیت کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لاکھوں فوجی وہاں پر سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا ، ہم اس کی تاحیات حفاظت کریں گے۔\932مزید اہم خبریں
-
لائیو اسٹریمنگ کے دوران فحاشی اور عریانیت میں ملوث انٹرنیشنل گینگ گرفتار
-
بندوق سے آواز دبانے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو حالات مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں، سہیل آفریدی
-
اقتصادی سروے 26-2025، پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا، شرح نمو 3.7 فیصد رہی
-
سید مصطفی کمال سے ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے وفد کی ملاقات، صحت بارے تحقیق نظام مضبوط بنانے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا
-
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو معطل کر دیا
-
25 لاکھ مہاجرین کشمیر کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،وزیر دفاع
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا گرمی کے پیش نظر عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرنے کا حکم
-
بھارت پانی کی ایک بوند بھی پاکستان نہیں جانے دے گا، بھارتی وزیرِ آبی وسائل کی دھمکی
-
نیا اقتصادی سروے پیش؛ مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی، وزیرخزانہ
-
یو اے ای: سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانی بے دخل
-
ہیلتھ کیئر نیشنل سکیورٹی ایشو ہے، ہم ہر بیماری میں نمبر ون بننے جارہے ہیں،مصطفی کمال
-
شہبازشریف کی جانب سے ہتک عزت کا کیس،سپریم کورٹ نے عمران خان حق دفاع بحال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.