اپنی شدید مخالف پی ٹی آئی کیساتھ کافی فاصلے مٹا چکا ہوں، مولانا فضل الرحمان
پیر 15 جون 2026 22:03
(جاری ہے)
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہیں، انہوں نے ووٹ نہیں مانگا مگر ہم نے سپورٹ کیا، وزیراعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی، تلخ تاریخ اس میثاق پر ختم ہوئی، میں یا بانی پی ٹی آئی اس میثاق جمہوریت کے دستخط یافتہ نہیں مگر اسے متفقہ میثاق سمجھتے ہیں، ہم نے طے کیا تھا کہ ایک دوسرے کی حکومت نہیں گرائیں گے، میں نے واضح کیا آج وہ جیل میں ہے باہر ہوگا ہاتھ کھلے ہوں گے تو پھر ہم سیاست بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کسی زمانے میں ہمارے ساتھ کنٹینر پر ہوا کرتے تھے، کہتے تھے 6 ماہ میں معیشت ٹھیک نہ کردوں تو میرا نام شہباز شریف نہیں، چاہیے تو یہ تھا کہ ہم اصلاحات کرتے مگر قرض بڑھ گئے، آج ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقروض ہے، ملک میں غربت 25 سے 29 فیصد پر چلی گئی ہے، آج غریب آدمی معمولی تنخواہ میں کیسے گزارا کر رہا ہے وہ اس سے پوچھیں۔آئینی امور پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بعض حلقوں میں 28 ویں ترمیم کا ذکر کیا جا رہا ہے، 18ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، آج صوبے کا حق حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا، خاص طور پر پیپلز پارٹی کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بجٹ روایتی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور حکومت اسے کامیاب قرار دے رہی ہے، تاہم زمینی حقائق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قانون سازی کے باجود سود کے خاتمے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، اگر شریعت کورٹ کو موثر بنانے کی بات کرتے ہیں تو عمل نہیں ہوتا، اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک بھی سفارش پر یہاں بحث نہیں ہوئی، آپ نے جو کچھ 26ویں ترمیم میں تسلیم کیا وہ 27ویں میں واپس لے لیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر کشمیریوں کے مطالبات اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات چیت ہو سکتی ہے، اس لیے تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کے علما جمہوریت اور آئینی سیاست کی حمایت کی وجہ سے نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ صوبوں کے مالی حقوق اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق وعدوں پر بھی مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔مزید اہم خبریں
-
خطے میں جنگ کے شعلے بجھانے اور امن کے قیام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شب وروز ایک کر دیئے
-
ہمارے اہلکار سے غلطی ہوئی، ہم غمگین ہیں ہم معذرت خواہ ہیں
-
فیلڈمارشل نے پاکستان کو دنیا کے ورلڈآرڈر میں لا کھڑا کیا، دنیا لیڈروں پر بھروسہ کرتی ہے گیڈروں پر نہیں
-
امریکی نائب صدر کا ایران پر پابندیوں میں نرمی، 300ارب ڈالرز کے فنڈز کی فراہمی کا عندیہ
-
لاہور میں رواں سال کے دوران 2383 موٹر سائیکلیں چوری
-
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
-
ملک کی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں مسلسل اضافہ ہونا جعلی حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے
-
محرم الحرام میں حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ایک ہی طرز پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں
-
امریکا ایران معاہدہ، پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ فعال ہونے کا امکان
-
ایران امریکہ جنگ بندی بڑی کامیابی ہے، آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد حکومت پٹرول کی قیمتوں کو کم کرے
-
امریکا ایران معاہدہ کس ملک میں ہو گا؟ ممکنہ مقام کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.