سرسبز اور خوشحال سندھ کیلئے بیراجوں کی بحالی کا عمل جاری رکھا جائے گا ، مراد علی شاہ
بعض فیصلے ملک بھر کے آبپاشی منصوبوں کو متاثر کر سکتے ہیں، ان پر نظرثانی کی ضرورت ہے، ارسا روزانہ کی بنیاد پر پانی بہاؤ کا ڈیٹا فراہم کرے،کسی پر الزام نہیں لگا رہے، طے شدہ طریقہ کار کے تحت جائز حصے کا مطالبہ کررہے ہیں، وزیراعلی سندھ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 15 جون 2026 20:35
(جاری ہے)
پانی کی قلت سے متعلق سوالات کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے تین روز قبل وزیراعظم کو سندھ کے تحفظات کے حوالے سے خط لکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ کے نظام میں اس سال پانی کے بہاؤ کی صورتحال گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون 2026ء تک دریاؤں میں پانی کی آمد 8 جون 2025ء کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح دریائے کابل، دریائے جہلم، دریائے چناب اور منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 8 جون کو گڈو بیراج کے اوپری حصے میں پانی کا بہاؤ گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر تھا۔ انہوں نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بھی سندھ کے پانی کے مسائل کے حوالے سے ارسا حکام سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر سندھ کے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا گیا، تاہم بعد ازاں ارسا نے صوبے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کو درست مان لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں پانی کی کمی ابتدا میں تقریباً 41 فیصد بتائی گئی تھی، جس کے بعد اضافی 20 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کو اب بھی ضرورت سے کم پانی مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس ذخائر میں بھی زیادہ پانی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض فیصلے ملک بھر کے آبپاشی منصوبوں کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لئے ان پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ارسا سے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگا رہے بلکہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت سندھ کے جائز حصے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر-حیدرآباد موٹروے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صرف سندھ حکومت کا منصوبہ نہیں بلکہ قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، جس سے پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر بیراج ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ماڈرنائزیش پراجیکٹ کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پرایم این اے سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر ایریگیشن جام خان شورو، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ و دیگر افسران اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.