جرمانے اتنے زیادہ ہونے چاہییں کہ لوگ قانون توڑنے سے ڈریں، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
منگل 16 جون 2026 23:29
(جاری ہے)
اسی طرح ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد 445 سے کم ہو کر 345 رہ گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال بڑی گاڑیوں کے 155 حادثات رونما ہوئے تھے جبکہ اس سال اب تک 75 بڑے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے، جو گزشتہ سال 886 تھی جبکہ رواں سال اب تک 569 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق کیمرہ مانیٹرنگ کے نظام کی بدولت شہریوں کے رویوں اور مزاج میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیٹ بیلٹ پہننے کا رجحان نہ ہونے کے برابر تھا، لیکن اب ٹیکسی ڈرائیور بھی مسافر کو سیٹ بیلٹ لگوائے بغیر گاڑی چلانے سے گریز کرتے ہیں۔ بچے بھی ٹریفک قوانین کے حوالے سے دہرے رویوں کو دیکھ کر پریشان ہوتے تھے، اس لیے قانون پر یکساں عملدرآمد ضروری ہے۔پیر محمد شاہ نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں کراچی کے ٹریفک نظام کی مثالیں دی جاتی تھیں لیکن گزشتہ 4 دہائیوں میں ٹریفک مینجمنٹ کا نظام تقریبا ختم ہو چکا تھا۔ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک فلو یونٹ اور ٹریفک ڈرون یونٹ متعارف کرایا گیا، جسے 70 فیصد لوگوں نے دل سے قبول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر کوئی رعایت نہیں دی جاتی، موٹر سائیکل کا کم از کم چالان ڈھائی ہزار روپے ہے۔ یہ جرمانے حکومت سندھ کی جانب سے قانون سازی کے بعد نافذ کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ اگر شہری ہیلمٹ پہنیں تو انہیں کبھی چالان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دنیا بھر میں جرمانے اس لیے زیادہ رکھے جاتے ہیں تاکہ لوگ قانون شکنی سے گریز کریں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک فلو یونٹ کا قیام ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تجاوزات اکثر ٹریفک جام کا سبب بنتی ہیں، اسی لیے 34 ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر غلط پارک کی گئی گاڑیوں کے خلاف بھی ٹریفک فلو یونٹ کارروائی اور چالان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے قانون کی پاسداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب بجٹ 2026-27، نہری نظام کی بہتری اور آبی ذخائر کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان
-
این ڈی ایم اے کا 20جون تک موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری، گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان
-
سینیٹر فیصل واوڈا کا وزارت صنعت و پیداوار میں 125 ارب کی بے ضابطگی کا الزام
-
علی حیدرگیلانی کا جنوبی پنجاب کارڈ اور سیاسی بلیک میلنگ اب نہیں چلے گی: عظمیٰ بخاری
-
پنجاب بھر میں 1341 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق، 1577زخمی
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی و خطہ کی صورتحال پر گفتگو
-
پنجاب اسمبلی میں 5903.5 ارب روپے کا بجٹ پیش ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ منظور
-
جنوبی پنجاب کارڈ کھیل کر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے، عظمیٰ بخاری
-
اٹک میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا سکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے یونان کی سفیر کی ملاقات
-
ملازمین کی تنخواہیں دیں ورنہ آپ کی تنخوا قرق کر لیں گے، سندھ ہائیکورٹ کی ڈی جی ایس بی سی اے کو آخری وارننگ
-
دنیا تسلیم کر رہی، آج پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم اور بااعتماد ملک کے طور پر ابھر رہا ہے،حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.