لله*چوہدری شافع حسین پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے متحرک ، متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ،فوکل پرسنز مقرر متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں ،ہر ممکن سہولت دیں گے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت
جمعرات 18 جون 2026 21:00
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ رحیم یار خان ائر پورٹ کو آپریشنل بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کی ہے۔ یہ ایئرپورٹ آپریشنل ہونے سے مشرق وسطی سے یہاں سرمایہ کاری آئے گی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار رحیم یارخان انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت اور ڈیمانڈ کے مطابق پنجاب میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنا رہے ہیں۔ قائد آباد میں پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کیلئے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں جدید سہولیات سے آراستہ گارمنٹ سٹی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فراہم کردہ فنڈز سے ٹیوٹا کے اداروں میں لیبز کو آپ گریڈ کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات پنجاب سے ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ ہنرمند افرادی قوت حاصل کر سکتا ہے پنجاب سے ہو اے ای کو مٹن،بیف،چکن اور دیگر مصنوعات کی برآمد بڑھائی جاسکتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے تاہم دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے دونوں ممالک کی دوستی کے رشتے کو مضبوط معاشی دوستی میں بدلنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا مخلص دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ لاہور جاچکا ہوں،لاہور پنجاب کا خوبصورت اور ثقافتی شہر ہے انہوں نے کہا کہ امیدکرتے ہیں کہ رحیم یار خان کا آئر پورٹ جلد آپریشنل ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.