Live Updates

امریکی وزیر خارجہ 23سے 25جون تک خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے

مارکو روبیو خلیجی حکام سے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت اور آبنائے ہرمز سے متعلق بات چیت کریں گے،محکمہ خارجہ

پیر 22 جون 2026 21:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2026ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 23سے 25جون تک خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے ،اس حوالے سے واشنگٹن سے امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو خلیجی حکام سے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت اور آبنائے ہرمز سے متعلق بات چیت کریں گے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات