جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج نکالی جائے،صدر جوزف عون

لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا،بیان

اتوار 28 جون 2026 16:00

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2026ء) لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج نکالنے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے۔

(جاری ہے)

لبنانی صدارتی محل کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔لبنانی صدر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ امریکا معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔