اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں
پیر 29 جون 2026 22:44
(جاری ہے)
بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلق وکالت نامے تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام کو باقی وکالت نامے بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے موقف اختیار کیا کہ وکالت ناموں پر 16 جون کو ہی دستخط ہو چکے تھے اور گزشتہ سماعت میں عدالت کو مکمل حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے عدالت کے سامنے جیل حکام اور وکلاء کے درمیان ہونے والے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواستیں غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیں اور سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر درخواست گزار دلائل نہیں دیتے تو عدالت نیب کو دلائل شروع کرنے کی ہدایت دے گی کیونکہ عدالت کے پاس مزید انتظار کا کوئی جواز نہیں۔بعد ازاں بیرسٹر گوہر علی خان اور سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے دو ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی تاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد اپیلوں پر تیاری مکمل کی جا سکے۔ عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے دی گئی یقین دہانی کو عدالتی حکم کا حصہ بناتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
-
ریلوے لائن کراس کرتے دو افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.