نبی پاکﷺ اور مقدساتِ اسلام کے خاکے شائع کرنا آئینِ پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش ہی.ابوالحسن عبدالخالق قادری

منگل 30 جون 2026 21:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2026ء) نبی پاکﷺ اور مقدساتِ اسلام کے خاکے شائع کرنا آئینِ پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش ہی.ابوالحسن عبدالخالق قادری تفصیلات کے مطابق چیئرمین سنی پارٹی پاکستان ابوالحسن عبدالخالق قادری نے اپنے ایک پریس بیان میں جیو نیوز کی جانب سے اللہ پاک کے آخری نبی اور تمام نبیوں کے سردار حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اور مقدساتِ اسلام کے خاکے شائع کرنے والے قبیح عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ چینل پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ خاکوں کی اشاعت کا عمل دشمنانِ اسلام کی غلیظ سوچ کا عکاس ہے جوکہ مغربی ممالک سے شروع ہوکر ممکنہ سخت مزاحمت کے پیشِ نظر وطنِ عزیز پاکستان میں طاقتور گروہ (جیو نیوز) کے ذریعے داخل کیا گیا اور پیمرا کی جانب سے مذکورہ چینل کو صرف 15 دن کیلئے بند کردیا گیا جوکہ آئینِ پاکستان میں موجود قانونِ تحفظِ شانِ رسالت 295C کے خلاف بہت بڑی اور گھناؤنی سازش ہے کہ اس طرح گستاخی کا عمل سوشل میڈیا سے براہ راست الیکٹرانک میڈیا پر منتقل کیا گیا اور اسکے بعد لادین قوتوں کو موقعہ فراہم کرنا تھا کہ جو عمل ملک میں عام ہوگیا ہو اسکو قابلِ سزا جرم گرداننا کسی صورت معقول نہیں ہوگا، مگر جب تک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک بھی مسلمان زندہ ہے قانونِ تحفظِ شانِ رسالت 295C کے ساتھ ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. لہٰذا ہم حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جیو نیوز کی نشریات کو سوشل میڈیا سے بھی ہٹایا جائے اور اس چینل پر تاحیات پابندی عائد کرکے شفاف جانچ کروائی جائے اور اس سازش میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے اور دنیا بھر کے عاشقانِ رسول میں پیدا ہونے والی بیچینی کو ختم کیا جائے�

(جاری ہے)