)خاران۔بسیمہ روڈ قومی و اسٹریٹجک منصوبہ، پی سی ون کی فوری منظوری دے کر تعمیر کا آغاز کیا جائے، عبدالقادر بلوچ
۳خاران۔بسیمہ شاہراہ سے کراچی تا تفتان 470 کلومیٹر اور 7 گھنٹے کی بچت ممکن، حکومت سے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر قومی ترقی ادھوری، خاران۔بسیمہ روڈ علاقائی تجارت اور ریکوڈک سمیت اہم منصوبوں کے لیے ناگزیر ہے، سابق وفاقی وزیر
منگل 30 جون 2026 20:20
(جاری ہے)
ایم 12 سیالکوٹ ، کھاریاں موٹروے پر تقریباً 82 ارب روپے جبکہ ایم 13 کھاریاں ، راولپنڈی موٹر وے پر 205 ارب روپے کی لاگت متوقع ہے ان دونوں منصوبوں پر تقریباً 287 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیںلیکن اس کے برعکس خاران، بسیمہ روڈ جو مغربی بلوچستان، گوادر تفتان، ایران ، ریکوڈک ، سیندک ، خاران اور واشک کو ایک دوسرے سے جوڑنے والا قومی منصوبہ ہے اور صرف 100 کلو میٹر آج بھی صرف فیزیبلٹی کی سطح پر رکا ہوا ہے اور اس کی تعمیر کیلئے ابھی تک پی سی ون بھی منظور نہیں کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ صرف چاغی، خاران یا واشک کے عوام کا مطالبہ نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل، علاقائی تجارت، معدنی وسائل، گوادر پورٹ، ایران کے ساتھ تجارتی روابط، وسطی ایشیاء تک رسائی اور قومی سلامتی سے براہ راست متعلق ہے ۔ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہونے کے باوجود یہاں قومی ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ خاران ، بسیمہ روڈ 100 کلو میٹر بلوچستان کا محض ایک سڑک کا منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کا ایک اہم قومی اور اسٹرٹیجک اقتصادی راہداری منصوبہ ہے افسوس ہے کہ اس منصوبے کی فیزیبلٹی (پی سی ٹو )24 دسمبر 2020ء کو منظور ہونے کے باوجود پانچ سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تعمیراتی مرحلہ پی سی ون شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی سے تفتان جانا ہو تو راستہ یہ بنتا ہے۔ کراچی، خضدار، کوئٹہ، تفتان جا کا فاصلہ تقریباً 1,329 کلو میٹر ہے اور سفر میں 17 سے 19 گھنٹے لگتے ہیں۔ اگر خاران بسیمہ روڈ تعمیر ہوجائے تو ایک نئی مغربی قومی شاہراہ وجود میں آئے گی۔ کراچی آرمبو، نال، بسیمہ، خاران، یک مچ، نوکنڈی، تفتان اس راستے سے مجموعی فاصلہ تقریباً 850 کلو میٹر رہ جائے گا یعنی تقریباً 470 کلو میٹر کی بچت ہوگی اور سفر کا دورانیہ تقریباً 7 گھنٹے کم ہوجائے گا۔ اسی طرح گوادر پورٹ سے ایران اور تفتان جانے والی ٹریفک گوادر، بسیمہ، خاران، یک مچ، نوکنڈی، تفتان جس سے موجودہ راستے کے مقابلے میں تقریباً 300 سے 350 کلو میٹر اور 4 سے 5 گھنٹے بچت ہوگی۔ میں وزیرا عظم پاکستان ، وفاقی وزیر مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پلاننگ کمیشن اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خاران، بسیمہ روڈ کی فیزیبلٹی فوری مکمل کرکے پی سی ون کی منظوری دیکر فوری طور پر اس منصوبے کے لئے خاطر کواہ فنڈز مختص کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے۔ ملک کی قومی ترقی کے ثمرات بلوچستان کی ترقی پر خرچ کئے جائیںمزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں بچوں کو طویل سزائیں دینے کے قانون کی منظوری پر تشویش
-
لاکھوں نوجوانوں کو پہلی ملازمت کے حصول میں مشکل، عالمی ادارہ محنت
-
نوجوانوں کو آن لائن ہراسانی اور متعصب الگورتھم سے خطرہ
-
مقتول نوجوان میر رضا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا آخری انٹرویو سامنے آگیا
-
اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے
-
حکومت کا یوم آزادی پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
میر رضا کیس: سوچیں! کیسے طاقتور قاتل ہوں گےکہ سندھ حکومت نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا
-
عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا
-
اعلیٰ عدلیہ کے بعد ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
-
ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
-
لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بس اور ٹرکوں کی غیر معینہ مدت کیلئے انٹری بند کردی گئی
-
یہ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں، یہ کاکروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.