بھارتی فورسز نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران18کشمیریوں کو شہید کیا
بدھ 1 جولائی 2026 18:27
(جاری ہے)
ان میں سے بہت سے لوگوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے اپنے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کو تیز کرتے ہوئے مکانوں، زمینوں، دکانوں، اداروں اور گاڑیوں سمیت 185 جائیدادوں پر قبضہ کیا۔ یہ غیر قانونی کارروائیاںکشمیریوںکو معاشی طورپر کمزورکرنے اور ان کے سیاسی موقف اور آزادی کے مطالبے کو دبانے کی بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔دریں اثنا، بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ جون میں دو نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ رامبن اور شوپیاں اضلاع میں دو لاشیں برآمد ہوئیں۔گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد خان سوپوری، فاروق احمد توحیدی اورکئی خواتین سمیت کم از کم 63 افراد کو گرفتار کیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معرالدین کلوال، فاروق احمد ڈار، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ڈاکٹر حمید فیاض، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عثمانی، فیاض حسین جعفری، ظفر اکبر بٹ، ایڈووکیٹ زاہد علی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، رفیق احمد گنائی، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور درجنوںکشمیری نوجوان اورخواتین بدستور بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں۔ان نظربندوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت سیاسی انتقام کانشانہ بنارہی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.